‫‫کیٹیگری‬ :
01 June 2019 - 16:42
News ID: 440501
فونت
آیت الله جوادی آملی:
مفسرعصر حضرت آیت الله جوادی آملی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ صدی کی شرم اور ڈیل ملت فلسطین پر ستم اور اسلام کی توھین ہے ، اس شیطانی پروجیکٹ کا مقابلہ ضروری بتایا ۔ 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی شھر قم سے رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ قم کے عظیم مفسر قران کریم حضرت آیت الله جوادی آملی نے گزشتہ روز عالمی یوم قدس کے موقع پر نکالی گئی ریلی میں شرکت کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: قدس شریف ، بیت اللہ کعبہ کی بنیاد رکھنے والے انبیاء اور مرسلین پر سلام ہو اور سلام ہو انبیاء، اولیاء اور اهل بیت(ع) کے راستہ پر چلنے والوں پر کہ انبیاء، اولیاء اور اهل بیت(ع) کے راستہ پر چلنے والے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا:  سلام ہو اسلامی جمھوریہ ایران کی ملت پر جنہوں نے انقلاب اسلام کے عظیم الشان رھبر حضرت امام خمینی رہ کے اسمانی پیغام کو محترم جانا ۔ صدی کی شرم اور ڈیل دو بڑے خطرے اور دو بڑے خطرناک ٹیومر سے روبرو ہے کہ جس کے نتیجہ میں ملت فلسطین پر ستم اور اسلام کی توھین شامل ہے ۔

حوزه علمیہ قم میں تفسیر کے برجستہ استاد نے بیان کیا: دشمن اپنی شیطانی چالوں کے ذریعہ فلسطینیوں پر ستم روا رکھے ہے نیز مکتب و مذھب اسلام کی توھین کر رہا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: ہم سبھی پر لازم ہے کہ فلسطینیوں کے مسلمہ حق کا دفاع کریں اور مسلمانوں کے مسلمہ حق کا کہ قدس شریف اسلام اور مسلمانوں کا حق ہے محترم جانیں ۔ تمام لوگوں نے حق شناسی کی اور اپنا فریضہ بخوبی ادا کیا ، امید ہے کہ ان کی عبادتیں مقبول بارگاہ پروردگار عالم واقع ہوں گی اور ہمارے شھیدوں کو صدر اسلام کے شھیدوں کے ساتھ محشور کیا جائے گا ۔ / ن ۹۸۸ /

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬